اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی ممبر، سابق صدر اور تاجر برادری کے ہردل عزیز رہنما منور مغل (مرحوم) کی نویں برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کیلئے آئی سی سی آئی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، سابق صدور عبدالرئوف عالم، زبیر احمد ملک، ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی اور میاں شوکت مسعودکے علاوہ رضوان چھینہ، محمد شبیر، ہمایوں کبیر، اشفاق چھٹہ، خالد چوہدری ، نثار مرزا اور مختلف مارکیٹوں کے صدور سمیت تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے قرآن خوانی میں شرکت کی۔ قرآن خوانی کے اختتام پر خورشید احمد قادری صاحب نے مرحوم کیلئے دعا مغفرت کرائی ۔انہوں نے اس موقع پر چیمبر کے وفات شدہ سابق صدور مزمل صابری، چوہدری محمد اسلم، خالد مسعود بھولا، محمد صدیق بٹ، محمد رضا خان ، سابق نائب صدر محمد حسین مرحومین کیلئے بھی دعائے مغفرت کی۔
منور مغل (مرحوم) 20دسمبر 2014کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہو گئے تھے۔ مرحوم دو مرتبہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدراور ایک مرتبہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر رہے۔ انہوںنے اپنی زندگی تاجر برادری کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی جس وجہ سے وہ ایک مقبول بزنس لیڈر کے طور پر اپنی ایک الگ پہچان رکھتے تھے ۔