گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے قائد سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے گوجرانوالہ میں ندائے فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم کی طرف مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہوئے اسے بانی پاکستان قائد اعظم کی پالیسی کی مخالفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قائد اعظم ہاس کی توہین جرم ہے تو قائد اعظم کے افکار کی توہین بھی جرم یے۔ حافظ عبدالکریم نے کہا کہ نگران وزیر اعظم پاکستان کی پالیسی تبدیل نہ کریں یہ ان کا مینڈیٹ نہیں۔ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیر پر کشمیری عوام کی رائے مقدم ہے اسی طرح فلسطین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے۔ ندائے فلسطین سیمینار سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی ایک منظم ، متحرک اور فعال جماعت ہے، مسئلہ فلسطین پر ہم عوامی جذبات کے ترجمان ہیں، ہم کسی کو انصاف پر مبنی پالیسی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امیر پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانیوں کو دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ علامہ سید سبطین شاہ نقوی نے کہا کہ حکومت اجازت دے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان 10 لاکھ کارکن جہاد کیلئے دینے کو تیار ہے۔ سیمینار کی صدارت امیر شہر علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی نے کی، جبکہ ناظم اعلی پنجاب حافظ محمد یونس آزاد ، نائب امیر اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد ، حافظ اسعد محمود ۔ علامہ زاھد الراشدی، مولانا محمد نعیم بٹ، مولانا محمد صادق عتیق ، حافظ عمران عریف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔