اسلام آباد (ویب ڈیسک)یونیورسٹی آف تربت بلوچستان کے طلباء و طالبات پر مشتمل 16 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں پر سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی،فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف کا دورہ امریکا: امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ خصوصی ملاقات