راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار صوبائی حلقہ PP19چوہدری احمد حسین المعروف چوہدری ناصر ریٹرننگ آفیسر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری احمد حسین المعروف چوہدری ناصر نے کہا کے انشاءاللہ 8فروری کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح لے کر طلوع ہو گا پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے آج تک کسی جماعت نے اس ملک کی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اور ان کو مہنگائی بے روزگاروں کی دلدل میں پھینک دیا واحد جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس نے اپنے دورے حکومت میں اس ملک کی غریب عوام کے لیے روزگار فراہم کیااور نوکریاں دی مہنگائی اتنی نہیں تھی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی تھی اور آج عوام گھر کا کرایہ دے بجلی کا بل ادا کرئے یا بچوں کی فیس ادا کرئے سابقہ حکومتوں نے عوام سے دووقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے لیکن انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے روٹی کپڑا اور مکان جو پیپلز پارٹی کے دورے حکومت میں عوام کو دیا ہے اور باقی جماعتوں نے عوام سے چھینا ہے انشاءاللہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حکومت بنائے گی اور اس ملکی کی عوام کا خادم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔