قومی شاہراہوں سے متعلقہ تعمیراتی منصوبے عالمی معیار کے مطابق مکمل کرینگے، چیئرمین این ایچ اے

اسلام آباد(وسیم بٹ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین ارشد مجید مہمند نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ این ایچ اے کے زیر انتظام قومی شاہراہوں سے متعلق جاری تعمیراتی منصوبے عالمی معیار کے مطابق بروقت مکمل ہوں، وہ این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ای کچہری میں شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے، فیسبُک کے ذریعے ملک کے مختلف علاقوں کی عوام نے ای کچہری میں شرکت کی اوراپنے سوالات ، تاثرات اور شکایات کے ذریعے این ایچ اے کی کارکردگی بہتر کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اکثر شرکأ کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے این ایچ اے کے اعلی حکام کی عوام تک رسائ کے اقدام کو بے حد سراہا گیا- اس موقع پر این ایچ اے کے متعلقہ ممبران بھی موجود تھے جبکہ تعمیراتی کاموں کے حوالہ سے مختلف سوالات کے جوابات دینے میں ممبر (پی پی پی) نوید اقبال واہلہ اور ممبر(ای سی) نسیم خٹک نے چیئرمین این ایچ اے کی معاونت کی، بعض سڑکوں کی خراب صورتحال کے حوالہ سے عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے چیئرمین این ایچ اے نے مذکورہ سڑکوں کی فوری مرمت کے احکامات صادر کئے، ارشد مجید مہمند نے چند ایک منصوبوں کی تکمیل میں ہونیوالی تاخیر کے وجوہات پر بھی روشنی ڈالی۔ چیئرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند کے مطابق قومی شاہراہوں کو ہمہ وقت ٹریفک کیلئے بحال رکھنا این ایچ اے کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ قومی شاہراہیں ہی عوام کی آمد و رفت، تجارتی سرگرمیوں، زرعی اجناس کی ترسیل اور استحکام معیشت کا واحد ذریعہ ہیں، چیئرمین این ایچ اے نے شکایت کنندگان اور دیگر رابطہ کرنے والوں کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات کے ازالہ کے لئے ان کے فون نمبرز پر متعلقہ افسران رابطہ کر کے انہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کریں گے تاکہ ان کی حطُ الامکان تسلی ہو سکے۔

تازہ ترین

December 26, 2024

اقلیتوں کو آئین کے تحت مکمل حقوق، مذہبی آزادی حاصل ہے،عائشہ بٹ

December 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز میں کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 26, 2024

یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار

December 26, 2024

ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بروقت کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ بے نقاب

December 26, 2024

19ستمبر کو ہم نے چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں حصہ لیا ، چئیرمین ڈیموکریٹک گروپ آغا شیراز ملک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ