گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں طارق محمود نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ این اے 77 سے کاغذات نا مزدگی جمع کروانے کیلئے اپنے وکلاء کو ریٹرننگ آفیسر کے آفس بھجوایا۔انہوںنے کہا کہ پولیس نے ہمارے وکلاء ،تائید اور تجو یز کنندہ کو کاغذات نا مزدگی جمع کروانے کیلئے آر او آفس کے اندر جا نے نہیں دیا۔الیکشن کمیشن بتا ئے اگر اسی طرح الیکشن لڑنا ہے تو ہم پھر گھر بیٹھ جا تے ہیں۔انہوں نےکہاہے کہ اعلیٰ عدلیہ ہمیں اپنے کا غذات نا مزدگی جمع کروانے کا حق دلوائے۔نو مئی کے واقعات کی مجھ پر کو ئی ایف آئی آر درج نہیں۔ہمارے کاغذات کی جانچ پڑٹال میں کوئی ایشو ہو تو ہم سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس:نااہلی کانوٹیفکیشن برقرار،عمران خان انتخابات میں حصہ نہیں لےسکیں گے