راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہاسپیٹلز اورپولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرمحمد اسلم مرحوم ایک کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں اورعوام کی فلاح و بہبودکیلئے کیے جانیوالے کاموں میں پیش پیش رہتے تھے،ایک ملنسار،خوش گفتار اورنیک انسان تھے ان کی کمی تادیر راولپنڈی کے کاروباری،سیاسی و سماجی حلقے محسوس کرتے رہیں گے ہماری دعاہے کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے ان خیالات کااظہارراولپنڈی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت ،الائیڈ ہاسپیٹلز اورپولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرمحمد اسلم مرحوم کی برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں شریک ہونیوالی اہم سیاسی،کاروباری ،سماجی شخصیات نے کیا،ڈاکٹرمحمداسلم مرحوم کے بیٹوں اسلام آبادفیڈزکے چیف ایگزیکٹو محمدعلی اسلم اورڈائریکٹر محمدحسن اسلم نے برسی کی تقریب میںشریک ہوکر انکے مرحوم والد کیلئے دعا کرنیوالوں کاشکریہ اداکیا،ڈاکٹرمحمداسلم مرحوم کی برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں روزنامہ جنگ راولپنڈی کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر محمد حنیف خالد ،زاہد بختاوری،مسلم لیگ ن کے رہنما محمد حنیف عباسی ،میاں محمد اکرم فرید، زمرد خان ،ڈاکٹر حسن سروش، عامر وحید شیخ ،حماس عباسی ،نسیم ستی ،شیخ رزاق، سردار نسیم خان ،پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، ضیاء اللہ شاہ، ریٹائر جنرل اظہر کیانی، سہیل الطاف ،ظفر بختاوری، شاہد بیگ ،شیخ ارسلان حفیظ، محمد سہیل ،ملک فاروق اعوان، ملک خالد اعوان، عبدالرزاق جامی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کرکے مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا۔