اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر میر یامین نے صدر سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مجسٹریٹ صدر میر یامین نے صدر سب ڈویژن جی پندرہ کے علاقوں میں پھلوں اور سبزیوں کی دکانوںمیں قیمتوں اور پولی تھین بیگز کی چیکنگ کی۔ مجسٹریٹ صدر نے خلاف ورزی کرنے پر دو غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشنز سیل کر دیے ۔ کارروائی کے دوران سات دکانداروں کو گرفتار کر کے پی ایس منتقل کر دیا گیاجبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والے مختلف دوکانداروںپر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کو درپیش مسائل کےحل کیلئے اردل روم کا انعقاد