راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-57 چوہدری محمد عدنان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ۔ منگل کو چوہدری محمد عدنان اپنے حامیوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے جہاں اُن کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور ان کے کاغذات کو کلئیر کر کے منظور کر لیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹر ی پنجاب چوہدری محمد عدنان کا کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑ سکتا اس لیے اس حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ میں اپنے تمام کارکنان سپوٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ اس الیکشن میں میرے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ 8 فروری کو کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں کامیابی حاصل کرونگا ۔حلقہ کے عوام جانتے ہیں کہ چوہدری عدنان نے ان کے لیے میگا پراجیکٹس مکمل کیے ہیں ۔ الیکشن جیتنے کے بعد عوام کی مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا.