لاپتہ عابد علی خان کو بازیاب کرایا جائے، بختیارامین اور فیصل خان کی اپیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد کے رہائشی بختیارامین اور فیصل خان نےچیف جسٹس ، وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور صدر پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انکےچھ ماہ سے لاپتہ بھائی عابد علی خان کو بازیاب کروایا جائے،ہمارابھائی پاکستان کی کسی بھی عدالت یا مقدمہ میں مطلوب نہیں ہےاور نہ ہی کسی قسم کے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے اور نہ ہی اسکا کسی دہشت گرد یا انتہا پسندتنظیموں سے کوئی تعلق ہے، اگر ہمارا بھائی کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے،اس واقعے کے بعد سے تمام خاندان شدید ذہنی کرب سے گزر رہا ہے اور والد ذہنی توازن کھو چکے ہیں،اپنے بھائی کی بازیابی کیلئے ہر حد تک جائینگے،بختیارامین اور فیصل خان نے ان خیالات کا اظہاراپنے والد حمید علی خان ا ور خاندان کے دیگرافراد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ انکابھائی عابد علی خان جو کہ نوشہرہ حکیم آباد کار ہائشی اور بلڈنگ کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہے اور علاقے کےمعزز افراد میں شمار ہوتا ہے،میرے بھائی عابد علی خان کو مورخہ 24 جون 2023ءکو رات 11 بجے حکیم آباد ضلع نوشہرہ سے گواہوں اور CCTV کی موجودگی میں پولیس وردی میں ملبوس اور کچھ سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا مگر تاحال نہ تو میرا بھائی کی کسی مقدے میں گرفتاری ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی کسی بھی عدالت میں پیش کیا گیا ہے ، میرا بھائی پاکستان کی کسی بھی عدالت یا مقدمہ میں مطلوب نہیں ہےاور نہ ہی کسی قسم کے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث اور نہ ہی کسی دہشت گرد یا انتہا پسندتنظیموں سے کوئی تعلق ہے،اپریل 2021 ءمیں امریکہ نے میرےبھائی سمیت دیگر پانچ لوگوں پر جھوٹا الزام لگا کر انعام کا اعلان کیا تھاجس پر میرےبھائی سمیت تمام الزام علیہ افراد نے امریکی ایمبیسی اسلام آباد اور انکے دوسرے متعلقہ اداروں نے اس بابت رابطہ کیا اور اپنی بے گناہی سے متعلق تمام ثبوت فراہم کرنے پرامریکی حکام نے ان میں سے فروری 2023 میںامجد علی اور شکیل نامی افرادکو مقدمے سے باعزت بری کر دیا ہے،اسکے علاوہ میرے بھائی کی ہی درخواست نمبر21/ 1726پر عدالت عالیہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پرایف آئی اےپشاور نے ایک جے آئی ٹی انکوائری 2021 میں ہی مقرر کی تھی جس نے مختلف زادیوں پر تحقیقات کر کےپشاور ہائی کورٹ میں میرا بھائی کو کلیئر کر کے مکمل بے گناہ ثابت ہونے اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کی رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرادی جس پر عدالت عالیہ نے تاریخی حکم جاری کیا کہ عابد علی کو کسی بھی بیرون ملک کے نہ توحوالے کیا جائے اور نہ ہی کوئی ادارہ اس سلسلے میں عابد علی سے تحقیقات کر سکتی ہے،پشاور ہائی کورٹ میں میرے بھائی کےبے گناہ ثابت ہونے پر اور واضح احکامات گرفتار نہ کرنے کے باوجود میرے بھائی کی چھ مہینے سے جس بے جا میں رکھنانہایت ہی تکلیف دہ اور غیر قانونی ہے، قانون کے مطابق کوئی بھی ادارے 180 دن سے زیادہ حراست میں نہیں رکھ سکتا مگر اغواء کاروں نے امریکا سے پیسوں کے لالچ میں بغیر سوچھے سمجھے اس کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی عدالتوں کے فیصلوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی ہے، اگر ہمارا بھائی کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے،چیف جسٹس ، وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور صدر پاکستان سے اپیل ہے کہ انکےچھ ماہ سے لاپتہ بھائی عابد علی خان کو بازیاب کروایا جائے اور ہمیں انصاف مہیا کیا جائے،ہم اپنے بھائی کی بازیابی کیلئے ہر حد تک جائینگے۔

تازہ ترین

October 18, 2024

وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید عالم کا موسمیاتی اتھارٹی پر متفقہ موسمیاتی کارروائی کے لیے شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے پر زور

October 18, 2024

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی

October 18, 2024

مرکزی جمعیة و اہلحدیث یوتھ فورس حلقہ کھیالی شاہ پور کے زیر اہتمام 21ویں کانفرنس

October 18, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے، چودھری اسلم گل

October 18, 2024

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا آئی سی سی آئی کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ