گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سینئر نائب صدر چیمبر حمیص گلزار نے چیمبر وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر فیز ون کا دورہ کیا اور میڈ ان گوجرانوالہ کی شاندار کامیابی پر چیئرمین بزنس سینٹر احمد اکرام لون اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر عثمان نواز باجوہ،سابق سینئر نائب صدر چیمبر اجمل اعوان،ایگزیکٹو ممبر چیمبر شاھد انصاری،نعیم آصف مغل،خواجہ فائق کلیم،ریحان اشرف،شارق کلیم،فرحان میر،شان بیگ،چوہدری حبیب اللہ،واجد علی نقوی،عمر محمود،رواحہ بٹ،اسامہ امجد و دیگر بھی موجود تھے حمیص گلزار نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کے زیراہتمام اسلام آباد میں میڈ ان گوجرانوالہ انڈسٹریل ایکسپو لگائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لگائی جانیوالی انڈسٹریل ایکسپو میں گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی زیادہ سے زیادہ حصہ لے تاکہ ہم اپنے انڈسٹریل برانڈ کو پرموٹ کر سکیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اسلام آباد میں ایکسپو میں وفاقی وزرا،مختلف چیمبرز کے بزنس ڈیلیگیشن،ایمبیسیڈارز بھی دورہ کریں گے چئیرمین بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے کہا کہ اسلام آباد ایکسپو بہت اچھا اقدام ہے اس سے ایکسپورٹ میں اضافہ اور بزنس کمیونٹی کو سیکھنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر اور بزنس سینٹر مل جل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں تا کہ بزنس اور شہر کی بہتری کیلئیے کچھ کر جائیں۔