اسلام مکمل ضابطہ حیات آفاقی تعلیمات ابدی اور داہمی ہیں ،علامہ سید ریاض حسین شاہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس کی آفاقی تعلیمات ابدی اور داہمی ہیں ۔قرآن مجید آسمان ہدایت کا سرچشمہ اور بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے آخری الہامی کتاب ہے ۔یہ ایسا مینارہ نور ہے جو قیامت تک زندگی کے ہر گوشے کو منور کرتا رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار مفکر اسلام مفسر قرآن علامہ سید ریاض حسین شاہ نے جامع مسجدادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید سیکٹر3 میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کیا، اس موقع نقابت کے فرائض حافظ محمد قاسم شیخ نے سرانجام دیے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور ہدیہ نعت رسول مقبول پیش کیا گیا حافظ محمد قاسم شیخنے کہا کہ یہ ادارہ تعلیمات اسلامیہپاکستان مفکر اسلام مفسر قرآن علامہ سید ریاض حسین شاہ کی سربراہی میں قائم کیا جو بہتر نتائج کا حامل ہے علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ کلام الٰہی نبی آخر الزماں حضرت محمدؐ کے قلب اطہر پہ نازل ہوا اور زبان مقدس سے جاری ہوا اور حضور کی حیات طیبہ قرآن مجید کی عملی تفسیر ہے ۔تاریخ اسلام میں سب سے پہلا سکول غار حراء کی خلوتوں میں قائم ہوا اس کے واحد طالبعلم تاجدارِ کائنات اور استاد خود خالق کائنات ٹھہرے ، انھوں نے کہا کہ غیر مسلم اور منکرین قرآن کے کھلے چیلنج کے جواب میں بندوق اسلحہ یا آگ کی بجائے دلیل کی زبان میں بات کرتے مگر ساڑھے چودہ سو سال سے زاہد عرصہ گزرنے کے باوجود دنیائے یہودیت اور یہود و ہنود اور مشرکین نے آج تک قرآن مجید کے اس چیلنج کا جواب نہیں دیا ۔پیر سید فیصل ریاض حسین شاہ ، پیر سید نعمان شاہ ، علامہ حافظ محمد قاسم شیخ ، علامہ مفتی لیاقت علی نقشبندی ، علامہ پروفیسر رضوان انجم ،نے بھی خطاب کیا

تازہ ترین

October 18, 2024

وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید عالم کا موسمیاتی اتھارٹی پر متفقہ موسمیاتی کارروائی کے لیے شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے پر زور

October 18, 2024

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی

October 18, 2024

مرکزی جمعیة و اہلحدیث یوتھ فورس حلقہ کھیالی شاہ پور کے زیر اہتمام 21ویں کانفرنس

October 18, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے، چودھری اسلم گل

October 18, 2024

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا آئی سی سی آئی کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ