سی بی اےاور نیازسپورٹ کے تعاون سے معذورافرادمیں وہیل چیئرزتقسیم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) اور نیازسپورٹ کے تعاون سے معذورافرادمیں وہیل چیئرزتقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب مرکزی چیئرمین آفس سیکٹرجی سیون فور میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمودتھے،تقریب میں پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان،سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن عامر خلیل،ڈائریکٹر ایڈمن فیاض احمد وٹو،نیازسپورٹ کے مجتبیٰ حیدر،حماد ملک،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،صوفی محمودعلی،علی اصغرمانی بٹ،مرزاسعیداختر،اسدمحمود،محمد سرفرازملک سمیت سی ڈی اے کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے آل ڈس ایبل اتحاد کے چیف آرگنائزرمرزاخلیل احمد،سید ندیم حیدرشاہ ودیگر نے کہا کہ ہم سی ڈی اے مزدور یونین اور نیازسپورٹ کے تہہ دل سے شکرگزارہیں کہ جنہوں نے معذورافرادکے پروگرام منعقدکیا اور انھیں وہیل چیئرزفراہم کیں اس موقع پر ہم سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اور نیازسپورٹ کے فاؤنڈرحسین ہڈوانی،ریٹائرڈکموڈوراحمرحسین،مجتبیٰ حیدر،حماد ملک اورانکی پوری ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ عصرحاضر میں خصوصی طور پر اہل افراددنیا بھر میں مختلف شعبہ زندگی میں کارہائے نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصدرنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہوکر مزدوروں کی خدمت کرنا ہے،ہم نے ہمیشہ تمام مزدوروں خصوصی طور پر معذورافرادکی فلاح وبہبوداور تحفظ کے لیے بلاتفریق جدوجہد کی ہے،معذورافرادکو روزمرہ زندگی میں سفری سہولیات سمیت بے شمارمسائل کا سامنا ہے،انشاء اللہ بہت جلد معذورافرادکے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،اس موقع پر انھوں نے وزیر اعظم پاکستان اور متعلقہ حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ معذورافرادکے حوالے سے جو کوٹہ مختص کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور معذور و خصوصی افرادکے حوالے سے موجودہ قوانین پر عمل درآمد کے ساتھ انکے مسائل حل کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے اس کے ساتھ ساتھ معذورافرادکو مفت تکنیکی اور تربیتی ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ روزمرہ زندگی میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمودنے کہا کہ خصوصی ومعذورافرادبے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تووہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا اہم کرداراداکرسکتے ہیں،ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ادارے کی خوشحالی اور شہریوں کوبہترسہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ادارے کے خصوصی افرادپر توجہ دیں او رانکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اس سلسلے میں ادارے کی منتخب سی بی اے یونین کے ساتھ ملکر ان افرادکے لیے خصوصی پالیسیاں بنائیں گے،تقریب کے اختتام پر پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان اورڈی جی ایڈمن عامر خلیل نے اپنی طرف سے دس وہیل چیئرزعطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین

October 18, 2024

وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید عالم کا موسمیاتی اتھارٹی پر متفقہ موسمیاتی کارروائی کے لیے شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے پر زور

October 18, 2024

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی

October 18, 2024

مرکزی جمعیة و اہلحدیث یوتھ فورس حلقہ کھیالی شاہ پور کے زیر اہتمام 21ویں کانفرنس

October 18, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے، چودھری اسلم گل

October 18, 2024

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا آئی سی سی آئی کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ