گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان تنظیم مغلیہ کوٹ اسحاق کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا. آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے سرپرست اعلی عارف محمود مغل نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کی صدارت صدر آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ، مغل مجلس شوریٰ پاکستان کے سربراہ حاجی عبدالرئوف مغل نے کی جبکہ تقریب میں سرپرست آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ عارف محمود مغل، ڈی ایس پی امجد محمود مغل، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 64 بابر اکرام کھوکھر، ٹھیکیدار نصیر احمد مغل، امجد مغل نے خصوصی شرکت کی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ عبدالغفور مغل نے ادا کئے۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ قاری عبدالغفور مغل نے خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول پڑھی، حاجی سیف اللہ مغل، عبد الرئوف مغل، عبد القدوس مغل، ٹھیکیدار نصیر مغل، چیئرمین حاجی مقصود مغل، حاجی اختر مغل، ظفر مغل، بابر اکرم کھوکھر، منظور احمد مغل اور صدر حاجی عبدالرئوف مغل نے تمام نئے عہد داروں کو مبارکباد دی اور احسن طریقے سے ذمہ داری نبھانے کی دعا بھی کی، آل پاکستان تنظیم مغلیہ کوٹ اسحاق کے صدر عبد الرشید مغل نے تمام آنے والے افراد کا پروگرام میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔