اسلام آباد(سٹاف رپوٹر) جنرل سیکرٹری پی پی 17 امجد حسین ہاشمی، فوکل پرسن، کھنہ ڈاک، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راولپنڈی پی ایم ایل این اور میڈم رزیکہ عباسی ،صدر لیڈیز ونگ UC-74 P پی ایم ایل این کی شرکت ۔ معزز مہمانان گرامی نے ریبن کٹنگ کرکے ٹی وی سی جے اے پاکستان رجسٹرڈ کے آفس کا افتتاح کیا اور ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ کے ممبرز میں ممبر شپ کارڈ تقسیم کئیے اور آفس کے افتتاح کی خوشی میں کیک بھی کاٹا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسسز تحسین فواد صاحبہ کا کہنا تھا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کا مشن اپنایا صحافی دوست پالیسی مسلم لیگ ن کا خاصہ رہی ہے دوبارہ موقع ملا تو ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ کیلئے پہلے سے زیادہ اقدامات کرینگے تقریب میں موجود دیگر معزز مہمانان گرامی امجد حسین ہاشمی میڈم نورین مسعود گیلانی اور رزیکہ عباسی کا کہنا تھا کہ کیمرے کے بغیر ٹی وی ریڈیو کی مانند ہے ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ کی بدولت ہی الیکٹرانک میڈیا کی پہچان ہے ہم کیمرہ مین جرنلسٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور ہم کیمرہ مین جرنلسٹ کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم کیمرہ مین جرنلسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے جس پر صدر ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ محمد کاشف عباسی نے تقریب میں موجود تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا