راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب کے نگران وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائیت پر راولپنڈی میں رنگ روڈ اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت70ارب روپے کے منصوبوں پر کا کا آغاز کر دیا گیا ہے پنجاب بھر میں 78تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سمیت100بڑے ہسپتالوں میں اربوں روپے کے منصوبے یا تو مکمل کر لئے گئے ہیں یا تکمیل کے مراحل میں ہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں صحافیوں کے علاج معالجے کے لئے ایم او یو کی تجدید کی ہدایات جاری کر دی ہیں نیشنل پریس کلب اور آر آئی سی انتظامیہ آئندہ دو روز میں اس کو حتمی شکل دیں گے سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس کو انتہائی زیادتی ہے تاہم سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس کا خاتمہ اوربیریئر ہٹانا میرے اختیار میں نہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پیر کی شام راولپنڈی پریس کلب کے پروگرام”میٹ دی پریس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، انچارج راولپنڈی پریس کلب شکیلہ جلیل، ممبر گورننگ باڈی عامر بٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر اعجاز بٹ،ڈاکٹر جمان ناصر کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر انصر اسحاق اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر احسان غنی بھی موجود تھے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت70ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے 35سال سے زیر التوا رنگ روڈ پر60ارب روپے کی لاگت سے عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے پونے2ارب روپے کی لاگت سے ہولی فیملی کی تزئین و آرائش اور توسیع پر تیزی سے کام جاری ہے اور امکان ہے کہ آئندہ سال18فروری تک اس منصوبے پر کام مکمل کر لیا جائے گا اسی طرح16کروڑ روپے کی لاگت سے بے نظیر بھٹو ہسپتال اور11کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اسی طرح مری میں 35بستر کے ڈائیلاسز سینٹر کو85بستر تک توسیع دے کر اس کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور نرسوں و سٹاف کی کمی کو بھی ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا گیا ہے جبکہ ڈائیلاسز سینٹر کی لیبارٹری کو24گھنٹے کے لئے فعال کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ مستقل معذور افراد کے لئے ادارہ قائم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام بنیادی مراکز صحت کو 24گھنٹے فعال کر کے یہاں ایمبولینس سروس بھی فراہم کر دی گئی ہے جو کسی بھی ایمرجنسی میں نہ صرف مریضوں کو متعلقہ بنیادی مرکز صحت تک لانے کا کام کر گی بلکہ کسی ہسپتال میں منتقل کرنے کی صورت میں بھی مفت سروس فراہم کرے گی اسی طرح بچوں کی ویکسی نیشن کو بھی 24گھنٹے تک فعال کیا گیا ہے محکمہ صحت میں پہلی بار میرٹ کی بالادستی قائم کی گئی ماضی میں محکمہ صحت میں سیٹوں اور عہدوں کی بولی لگتی تھی جبکہ ادویہ سازوں اور کیمسٹوں کو بلیک میل کیا جاتا تھاہم نے بلاجواز چھاپوں اور دکانیں سیل کرنے کے عمل کو کنٹرول کیااس مقصد کے لئے ہیلتھ کمیشن کے لئے ایک ضابطہ اخلاق طے کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صحت کے میدان میں انقلابی اقدامات کے ساتھ راولپنڈی کی تعمیروترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے 6کروڑ روپے کی لاگت سے راولپنڈی میں قبرستانوں کی صفائی کے علاوہ حالیہ مون سون سے قبل 12کروڑ روپے سے نالہ لئی کی مکمل صفائی کا عمل مکمل کیا گیا یہی وجہ ہے کہ حالیہ مون سون میں راولپنڈی میں 212ملی میٹر بارش کے باوجود راولپنڈی سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہاانہوں نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صحافیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ایم او یو کی مدت ختم ہونے کے بعد یہ ایم اور یو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے جس کے لئے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں آئندہ ایک دوروز میں نیشنل پریس کلب اور آر آئی سی کے درمیان معاہدے کی تجدید ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آر آئی سی انتظامیہ کو یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں صحافیوں کو پورے پروٹوکول کے ساتھ یہاں علاج معالجے کی فوری اور معیاری سہولت فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 78تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سمیت100بڑے ہسپتالوں میں اربوں روپے کے منصوبے یا تو مکمل کر لئے گئے ہیں یا ان پر تیزی سے کام جاری ہے راولپنڈی میں پہلی مرتبہ ہلال احمر ہسپتال کے اندر 30بستر کا برن سینٹر قائم کیا جا رہا ہے جو آئندہ 2ماہ میں مکمل طور پر فعال ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ 4ارب روپے صرف ہونے کے باوجود تاحال مکمل نہ ہونے والے راولپنڈی زچہ بچہ ہسپتال کو جلد پنجاب حکومت اپنی تحویل میں لے گی اس پر مزیدڈیڑھ ارب روپے سے اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا .