قراقرم یونیورسٹی میں ماڈل کلاس رومز کا افتتاح،جنرل منیجر کے سی بی ایل اور وائس چانسلر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا

گلگت(سٹاف رپورٹر) شعبہ معاشیات میں قراقرم کواپریٹیوبنک گلگت بلتستان کے تعاون سے اپنی نوعیت کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ سمارٹ کلاسوں کا افتتاح کرلیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر قراقرم کواپریٹیو بنک سید غلام محمد،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران،کے سی بی ایل کے زمہ داران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعدا دموجودتھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ کے آئی یو معیاری تعلیم و تحقیق کے حوالے سے اپنی فیزکل وٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کررہاہے۔یونیورسٹی کو معیاری تعلیم و تحقیق کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے کو بہتربنانابنیادی وژن کے حصے میں شامل ہیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ موجود ہ دور میں ضروری بن گیاہے کہ جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے مینوفیکچرنگ کے عمل کی استعداد کو بہتر بنائیں۔انہوں نے کہاکہ انٹرایکٹو ٹیکنالوجیز تدریس اور سیکھنے کے لئے ورچوئل پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ اسی لیے یونیورسٹی کو ٹیکنالوجی سمارٹ یونیورسٹی میں تبدیل کرنا شروع کیا ہے۔جس کے بعد اسمارٹ کلاسوں کی مدد سے تدریس کا معیار اور سیکھنے میں مزید آسانیاں پید ا ہوجائیں گی۔وائس چانسلر نے قراقرم کواپریٹیو بنک گلگت بلتستان میں معاشی ایمپاورمنٹ سمیت تعلیم،صحت،فلاح وبہبود و دیگر شعبہ جات کی ترقی کے لیے مثالی کردار کررہا ہے۔جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔اس انداز میں دیگر سٹیک ہولڈرز بھی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مل کر جامعہ کو مثالی جامعات کی فہرست میں اعلیٰ مقام دلا سکیں۔جی ایم قراقرم۔ بینک سید غلام محمد نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے انکا ادارہ گلگت بلتستان میں معاشی مضبوطی کے لیے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔وہی پر تعلیم،صحت کی ترقی کے لیے بھرپور کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گھر کے دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے کے آئی یو کی طرح مثالی ادارہ موجود ہے۔لہذا طلبہ وطالبات سمیت معاشرے کے ہر فرد اس ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے شعبہ اکنامکس کے آئی یو میں سمارٹ کلاسوں کے قیام کے لیے تعاون کی اجازت دینے پر اپنے بورڑ آف ڈائریکٹررز کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ قراقرم کو اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس سے قبل دیگر مقررین جن میں شعبہ اکنامکس کے ہیڈ ڈاکٹر طاہر محمود نے سمارٹ کلاسوں کے قیام کے لیے تعاون فراہم کرنے پر قراقرم کواپریٹیو بنک کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ شعبہ اکنامکس میں سمارٹ کلاسوں کے قیام کا پائیلٹ پروجیکٹ لانے میں یونیورسٹی کے چیف پرووکٹر ڈاکٹر رضوان اختر نے مثالی کردار ادا کیا۔

تازہ ترین

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

November 22, 2024

شہر میں سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے،انجینئر خرم دستگیر خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ