فالج کےاٹیک سے بروقت بچائو

تحریر(ڈاکٹر محمد حسین ) پاکستان میں جس تیزی سے مہنگائی،بے روزگاری۔۔بل بجلی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔اس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔وسائل میں کمی اور اخراجات میں اضافہ معاشرتی ناہمواریوں نے ہرشخص کو متاثر کیا ہے۔بلکے ذہنی مریض بنا دیا ہے۔بیماروں میں اضافہ سے پریشان عوام مختلف بیماروں کا شکار ہو رہی ہے۔بلڈ پریشر شوگر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اور اسی تیزی سے فالج کے مرض میں بھی لوگ مبتلا ہو رہے ہیں۔پاکستان میں اس سے بروقت بچاو کےلیے علاقائی طور پر کوئی مناسب انتظام و انصرام نہ ہیں۔جس کی وجہ سے اکثر مریض بروقت ٹریٹمنت نہ ہونے سے پوری زندگی کےلیے معذور ہو جا تے ہیں۔ایک فالج زدہ مریض نہ صرف معاشرے کےلیے بوجھ تصور کیا جاتا ہے بلکے خاندان کو بھی پراپر کیئر کےلئے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پنجاب میں فالج اور اسکے اثرات سے بچاو کیلئے حکومت نے کئی بڑے شہروں میں سٹروک سینٹرقائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ فالج کےاٹیک سے بچاو کےلئے پنجاب حکومت کا اہم بلکے انقلابی اقدام ہے۔فالج کے اٹیک سے بچاؤ کے لیے کئے گئےبروقت علاج سےفالج کا مریض پوری عمر کی معذوری سے بچ جائے گا۔ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے اردگرد تمام دوست احباب۔عزیزواقارب کو آگاہی دیں تاکہ فالج کے مریض کو بروقت انجیکشن لگوا کرمعذوری سےبچایا جاسکے۔پنجاب حکومت نے 15 سرکاری ہسپتالوں میں سٹروک سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔خوشی کی بات یہ ہے کہ ان 15 سرکاری ہسپتالوں میں فالج کے نئے مریض کے لیے فالج کے اثرات انتہائی کم کرنے والا مہنگا ترین انجیکشن 24 گھنٹے فری دستیاب ہوگا۔اگر کسی شخص کو خدانخواستہ فالج کا اٹیک ہو،جس میں جسم کا آدھا یا جزوی حصہ مفلوج ہو جائے تو اسے فوراً 4 سے 5 گھنٹے کے اندر متعلقہ نزدیکی ہسپتال لا کر انجیکشن لگوایا جائے تو وہ شخص آپ کی معمولی سی کاوش سے ہمیشہ کے لئے معذوری سے بچ جائے گا۔یعنی اگر انجیکشن مریض کو 4 سے 5 گھنٹے میں لگ جائے تو ساری عمر کی معذوری سے بچا جاسکتا ہے ان ہسپتالوں میں سروسز ہسپتال لاہور، میو ہسپتال لاہور،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور اور سر گنگا رام ہسپتال لاہور۔جناح ہسپتال لاہور، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان،علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی، ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ۔ ڈی ایچ کیو شیخوپورہ، ڈی ایچ کیو قصور، ڈی ایچ کیو نارووال اور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور شامل ہیں۔حکومت پنجاب کو چاہئے کہ وہ اس کا دائرہ کار ہر ڈسٹرکٹ وتحصیل ہسپیتال تک بڑھائے تاکہ ہمارے دوردراز علاقے خصوصا دیہی سیکٹراس سے فائدہ اٹھائیں۔

تازہ ترین

December 4, 2024

سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی تجویز

December 4, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 4, 2024

ایتھوپیا اور پاکستان کاہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 3, 2024

چیئرمین پی اے آرسی ، ڈاکٹر غلام محمدعلی کو زرعی تحقیقی خدمات پر جنوبی کوریا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

December 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،ایم ڈی واسا فیصل شوکت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ