اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے جہلم میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اجمل عزیز سے بھاری مقدار میں ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، ملزم سے 14535 سعودی ریال، 2950 پاؤنڈ، 2903 امریکی ڈالر، 1550 کینیڈین ڈالر، 8150 لیرا، 10445 درہم، 3840 بھارتی کرنسی، 635 یورو اور 8 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کرلیے۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم سے بحرین دینار، ملائیشین رنگٹ، افریقن رند، عمانی ریال اور ہانک کانگ ڈالر بھی برآمد ہوا، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔