ایبٹ آباد(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیں۔ملزم سعد حلیم کو حویلیاں سے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھا۔ملزم نے متاثرہ کے گھر والوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بھی دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔ملزمان دھمکی آمیز پیغامات کے لئے مختلف واٹس ایپ نمبرز کا استعمال کرتا تھاملزم کے قبضے سے موبائل فون، واٹس ایپ اکاونٹ اور سمز برآمد کر لی گئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔