لودھراں (نیو ز ڈیسک ) لودھراں کے علاقے چک نمبر 36 ایم میں پانی کے تنازع پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا۔
پولیس کے مطابق بڑے بھائی اور اس کے بیٹوں نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا جب کہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے کارروائی کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ہلاک شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔