اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی دبنگ کارروائی جعلی شراب تیار کرنے کی فیکٹری پر چھاپہ 2بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار۔ بڑی مقدار میں شراب قبضے میں لے گئی۔ تفصیلات کیمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں منشیات کے تدارک کی مہم کے سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ کی گلی نمبر 78 جے سالک کالونی اسمبلی آف گاڈ چرچ کے عین سامنے بد نام زمانہ منشیات فروش اور عدالتی اشتہاری اللہ رحم جس پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں ایک سو زائد مقدمات درج ہیں والے گھر میں چھاپہ مار کر اس کے داماد اور بتجھے وشال عباس المعروف بلی مسیح اور بابر مسیح کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کی جعلی اور زہریلی شراب تیار کرنیوالی فیکٹری سے مختلف اقسام کی شراب کی بڑی کھیپ بھی قبضے میں لیکر ملزمان کیخلاف مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ جے سالک کالونی میں زبردست کارروائی میں زہریلی شراب فیکٹری کاکھوج لگاکر ملزمان کی گرفتاری پر شہریوں کی جانب سے تھانہ کراچی کمپنی پو لیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ساتھ متعقلہ تھانے کے ایس ایچ او نعیم الحسنین کی دلیرانہ کارروائیوں اوراپنی حدود میں امن و امان کی بحالی کی کاوشوں پر اظہار اطمینان اور خراج تحسین پیش کیاگیا.