لاہور(کرائم رپورٹر) ترجمان ایف آئی اے نے جاری بیان میںکہاہے کہ انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم مخدوم نادر سلطان کو گرفتار کرلیا.تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. جاری کاروائیوں میں ملزم مخدوم نادر سلطان کو گرفتار کرلیاگیا. ملزم سجاد احمد کو چھاپہ مار کاروائی میں ملتان سے گرفتار کیا گیا .ملزم معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا .ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے .ملزم نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 1 لاکھ 12 ہزار روپے بٹورے .ملزم رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا .ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
.
انسانی سمگلنگ – ایف آئی اے ملتان زون کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم رانا سجاد احمد کوگرفتار کرلیا. ملزم سجاد احمد کو چھاپہ مار کاروائی میں ملتان سے گرفتار کیا گیا .ملزم ٹریول ایجنسی کا مالک ہے .ملزم معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا .ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے .ملزم نے شہری کو عرب امارات بھجوانے کے لیے 14 لاکھ روپے بٹورے .ملزم رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا .ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .