اسلام آباد(آئی ایم ایم )گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔11 کارروائیوں میں 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 42 کلوگرام منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار۔ اسلام آباد میں سپارکو روڈ پر رکشہ میں چھپائی گئی 9.6 کلوگرام چرس برآمد۔کاک پل اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 4.8 کلوگرام چرس برآمد۔پیرودھائی موڑ راولپنڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 17 گرام کوکین برآمد۔سیکٹر ای الیون اسلام آباد میں ملزم کے قبضے سے 170 گرام آئس اور 5 گرام کوکین برآمد۔پشاور میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 1 کلوگرام چرس برآمد۔
سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے کے قریب رکشہ سے 1 کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔فیصل آباد میں کالج کے قریب ملزم سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد۔سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے کے قریب ملزم سے 200 گرام ہیروئن اور 300 گرام چرس برآمد۔کوئٹہ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 50 عدد ایکسٹیسی گولیاں اور 160 گرام آئس برآمد۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد۔سندھڑی ہوٹل سکھر کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 18 کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔