راولپنڈی (آئی ایم ایم) تھانہ وارث خان پولیس نے مقدمہ نمبر 288/24 کے نامزد ملزم وہاب ولد اشرف جو اشتہاری تھا سے دوران تفتیش مال مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد کرتے ہوئے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ چوری شدہ ٹیبلٹ کی برآمدگی بقایا ہے جو ملزم وہاب ولد اشرف نے حسیب پراچہ نامی منشیات فروش کو دے کر اس کے بدلے آئیس لی تھی تفتیشی افسر سعید مسیح ASI نے حسیب پراچہ کے مقامی عدالت سے وارنٹ لے کر ملزم حسیب پراچہ کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان کے مقدمہ نمبر 288/24 کا اشتہاری ملزم وہاب ولد اشرف جسے لاہور کے علاقے مغلپورہ سے گرفتار کیا گیا تھا سے دوران تفتیش مال مسروقہ میں سے موبائل فون اور نقدی مبلغ 20000 روپے برآمد کرکے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ ٹیبلٹ و نقدی ابھی بقایا ہے جو ملزم وہاب ولد اشرف نے منشیات فروش حسیب پراچہ کو دے کرآئیس لے لی تھی ۔جسکی گرفتاری کے لیے مقدمہ کے تفتیشی افسر سعید مسیح ASI نے مقامی عدالت سے وارنٹ گرفتاری لے کر ملزم حسیب پراچہ کی تلاش شروع کر دی ملزم وہاب ولد اشرف قبل ازیں لاہور اور راولپنڈی کے تھانوں سے ریکارڈ یافتہ ہے اور تھانہ وارث خان کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا ۔
دیگر دو مقدمات میں ملزم وہاب ولد اشرف سےچوری شدہ نقدی و موبائیل فون بھی برآمد کر لیا گیا جسے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج کر ملزم حسیب پراچہ کی گرفتاری کا تحرک شروع کر دیا جس سے بقایا برآمدگی کو یقینی بنایا جاۓ گا.مدعی مقدمہ مدثر صدیقی نے SDPO وارث خان ملک رفاقت ، SHO انسپکٹر تہذیب الحسن ، مقدمہ کے تفتیشی افسر سعید مسیح ASI کی کارکردگی کو سراہتے ہوے کہا انسپکٹر تہذیب الحسن SHO وارث خان نے چارج سنبھالتے ہی اپنی ٹیم سعید مسیح ASI ودیگر جراہم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں اہم کردار ادا کیا جس سے کراہم کی شرح میں نمایاں کمی ہوہی ہے ۔