راولپنڈی (آئی ایم ایم) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ خوشحال گڑھ سے اے ایس آئی عمران تبسم نے قتل کے سنگین جرم کے مرتکب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ پٹرولنگ پوسٹ قائداعظم کالونی سے اے ایس آئی یاسر نے 02 ملزمان سے 02 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرواۓ۔ جبکہ مختلف کاروائیوں میں اشتہاری مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار کر کے پابند سلاسل کیۓ گیۓ۔
جس پر مدعی مقدمات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔