اسلام آباد(آئی ایم ایم)مالیاتی فراڈ و کرپشن ، ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ کی کاروائی.جعلی شناخت اور بدعنوانی کے ذریعے کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن.جاری کاروائیوں میں شناخت چوری کر کے کمپنی کو مالی نقصان پہنچانے والے 2 ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان میں محمد بوٹا اور محمد شاہ نواز شامل.ملزمان نے نجی بینک کے ملازمین کے ساتھ مل کمپنی کے اکاؤنٹس سے 3 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد کی خرد برد کی.ملزمان نے بینک ملازمین کی ملی بھگت سے کمپنی کے نام جعلی بینک اکاؤنٹس بنائے.ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہےملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں