اسلام آباد(آئی ایم ایم)انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرم کو سزا.شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور ویزہ فراڈ میں ملوث مجرم کو سزا .مجرم ناصر بشیر کو قید بامشقت اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی.مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل سرگودھا رانا زاہد اقبال نے کی.مجرم کے خلاف ایف آئی اے سرکل سرگودھا میں سال 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا.مجرم ٹریول ایجنسی کا مالک ہے.مجرم نے شہری اور اس کے رشتہ داروں کو عمرہ کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے کے لیے 45 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے .مجرم رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا اور شہریوں کو عمرہ کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا.
جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے مجرم کو 4 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی.علاوہ ازیں مجرم متاثرہ شہریوں کو 47 لاکھ 66 ہزار روپے ادا کرے گا.مذکورہ رقم متاثرہ شہریوں کو ادا نا کرنے کی صورت میں مجرم مزید 6 ماہ قید کی سزا کاٹے گا.ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ساجد سہیل رانجھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے کی.مجرم ضمانت پر تھا جس کو معزز عدالت کے احکامات کی روشنی میں گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا.