اسلام آباد(آئی ایم ایم)حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد.ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائیاں.غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان میں نجی بینک کا مینیجر بھی شامل.ملزمان کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی بینک کی برانچ کے باہر سے گرفتار کیا گیا.ملزمان کی شناخت وسیم اکرم، محمد ارسلان, محمد عدیل، محمد شیراز اور محمد شاہد کے نام سے ہوئی.ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے.ملزمان کی خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی.
چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے 20 ہزار برطانوی پاونڈ اور 4500 امریکی ڈالر برآمد .ملزمان کے قبضے سے 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد.ملزمان سے 5 عدد موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے.ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے.ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے.ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.