اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائی.فنائنشل فراڈ میں ملوث منظم گروہ پر چھاپہ مار کاروائی.چھاپہ مار کاروائی میں گروہ کا مرکزی رکن گرفتار.ملزم کی شناخت عاطف شہزاد کے نام سے ہوئی.ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں جڑانوالہ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا.منظم گروہ میں بینک ملازمین، نادرا اہلکار اور کورئیر کمپنی کے ملازمین شامل ہونے کا انکشاف.مذکورہ گینگ بینک صارفین کے ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈ بنانے میں ملوث ہےملزمان دیگر ساتھیوں بشمول بینک ملازمین سے صارفین کا ذاتی ریکارڈ حاصل کرتے تھے۔
منظم گروہ مختلف بینکوں کے صارفین کی اکاؤنٹ بیلنس، دستخط کے نمونے، بائیو میٹرک معلومات اور اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرتے تھے. ملزمان ذاتی ڈیٹا کی بنیاد پر ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم / ڈیبٹ کارڈ بنا کر صارفین کے اکاونٹس سے پیسے نکلوا لیتے تھے.ملزمان اب تک کروڑوں روپے صارفین سے اکاونٹ سے غیر قانونی طور پر نکلوا چکے تھے.ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی.ملزم عاطف کو رنگھے ہاتھوں اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزم روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے نکلوا کر گینگ کے مرکزی ملزم عبدالرزاق کے حوالے کرتا تھا.چھاپے کے دوران ملزم سے مختلف بینکوں کے 64 ڈیبٹ کارڈز برآمد.ملزم سے 2 اے ٹی ایم کارڈز کے پیکٹس اور 1 عدد موبائل فون بھی برآمد. ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔