اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی کاروائی.کارروائی میں سائبر کرائم میں ملوث ملزم محمد شہزاد عرف لوہا پاڑ کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں ملتان سے گرفتار کیا گیا.ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے واقعے پر نازیبا باتیں کیں۔ملزم نے مبینہ زیادتی واقعہ کا مذاق بناتے ہوئے ویڈیوز بنائیں اور انٹرنیٹ پر شئیر کیں.چھاپہ مار کاروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہوا.
موبائل فون سے متنازعہ ویڈیوز، ٹک ٹاک اکاؤنٹس اور خواتین کے استحصال سے متعلق پیغامات و مواد برآمد کر لیا گیا .ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.ملزم کے دیگر ساتھیوں بشمول چاچا سرائیکی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.