اسلام آباد(عامر رفیق بٹ) اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے۔مختلف مقدمات میں ناقص تفتیش اور جان بوجھ کر ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر آئی سی سی پی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا نوٹس۔ناقص تفتیش کرنے والے 05 سب انسپکٹرز کو معطل کردیا۔معطل افسران کے خلاف اے آئی جی انوسٹی گیشن کو انکوائری کے احکامات جاری کردئیے۔کسی بھی افسر کو اپنے اختیارات سے تجاوز کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام تفتیشی افسران مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور ایمانداری کے ساتھ تفتیش کریں۔شہری پولیس کے خلاف کسی قسم کی شکایت 1715 پر درج کروائیں۔
مزید پڑھیں: حیدر حسین بطور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف بحال