راولپنڈی(کرائم رپورٹر)واہ کینٹ پولیس کی اہم کارروائی،دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔اشتہاری مجرم نے لین دین کے تنازعہ پر چھریوں کے وار سے واحد اور فضل الٰہی کو قتل کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زاہد کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم نے لین دین کے تنازعہ پر چھریوں کے وار سے واحد اور فضل الٰہی کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری مجرم سال2021سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔