راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔ گزشتہ روز مزید135 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج،خصوصی مہم کے دوران اب تک4676مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے135کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران اب تک4676مقدمات درج کیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔