کراچی (نیوز ڈیسک)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیر نگرانی چھاپہ مار کاروائی جاری ہے۔
ملزم عبداللہ کو کراچی سے گرفتار کیا گیاملزم سادہ لوح شہریوں کو کم قیمت کی آڑ میں جعلی ڈالر فروخت کرتا تھا.ملزم ڈالر کی فروخت کے لئے شہریوں سے پبلک مقامات پر ملاقات کرتا تھا۔ملزم کے قبضے سے جعلی 1600 امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے.ملزم کے خلاف کاروائی متاثرہ کی درخواست پر عمل میں لائی گئیملزم کی گرفتاری کے لئے تکنیکی وسائل کو بروئے کار لایا گیاملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔