راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ترجمان راولپنڈی پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12سالہ بچے سے زیادتی کرنے والےٹیوٹر کو گرفتارکرلیاہے۔مدعی والد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ملزم راحیل میرے بیٹے کو ٹیوشن پڑھاتا تھا،جس نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،رتہ امرال پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروایا جارہا ہے۔ایس پی راول نے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔زیادتی ناقابل براداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔