انسانی اسمگلروں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے گوجرانوالہ اور گجرات سرکل نے مختلف کاروائیوں کے دوران اشتہاری مجرم سمیت 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم لے کر انہیں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک بھجواتے تھے۔
ملزمان کی شناخت علی وقاص، لطیف، احتشام، سلیم اختر اور تنویر اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔