پشاور(کرائم رپورٹر)ترجمان ایف آئی اے نے جاری بیان میں کہاہےکہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نےڈائریکٹر کے پی زون نثار تنولی کی ہدایت پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکو کرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان میں شمس الرحمان اور شفیع اللہ شامل ہیں۔ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث تھے۔انسپکٹر عمران وزیر کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے ملزم شفیع اللہ کو سوات جبکہ ملزم شمس الرحمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیاملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ خان نے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہےملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔