اسلام آباد:قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئےن لیگ نےمزید9نام الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب سے قومی اسمبلی کی27 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں،ن لیگ کی طرف سے سائرہ افضل تارڑ کا نام بھی دیا گیا ہے بشریٰ بٹ، ہما چغتائی، ما جبین عباسی اور گلناز شہزادی کے نام بھی دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق شمائلہ رانا، مریم اکرام، شازیہ فرید اور سیدہ آمنہ بتول کا نام بھی مخصوص نشستوں کے لئے جمع کرایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے فہرست میں نام ختم ہونے پر ن لیگ سے مزید نام مانگے تھے۔