اسلام آباد: تحریک انصاف کے مزید ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے۔
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے لیے 86 آزاد اراکین نے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے مطابق سندھ اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 9 ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جب کہ پنجاب اسمبلی سے 105 ارکان اورخیبرپختونخوا اسمبلی سے85 ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرادیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ روز قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونوا میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔