راولپنڈی(نیوز ڈیسک) 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے 5گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیااور مزید سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔