اسلام آباد: عام انتخابات کے بعد پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھا چکے ہیں، جس کے بعد قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے انتخابی عمل کا شیڈول مرتب کر لیا ہے۔
شیڈول کے مطابق وزیراعظم پاکستان کا انتخاب بروز اتوار 3 مارچ کو ہوگا، وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 2 مارچ دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب
وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسی روز 3 بجے تک کرلی جائے گی، قومی اسمبلی اجلاس میں 3 مارچ بروز اتوار وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
قومی اسمبلی کے شیڈول کے مطابق ممبران قومی اسمبلی اپنے مسلم ارکان میں سے ایک ممبر کو وزیراعظم منتخب کریں گے۔
حکمران اتحاد نے مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب امیدوار ہیں۔
عبدالخالق اچکزئی نے اسپیکر اور غزالہ گولہ نے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کاحلف اٹھا لیا
شیڈول کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے روز کسی قسم کا اور کوئی ایجنڈا اجلاس میں زیر غور نہیں آئے گا۔
آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت وزیراعظم کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا یعنی خفیہ ووٹنگ نہیں ہوگی۔
چھ جماعتوں پر مشتمل حکمران اتحاد کے پاس 208 ووٹ ہیں جب کہ 336 رکنی ایوان میں سادہ اکثریت 168 بنتی ہے۔ یعنی 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم بن جائے گا۔