پشاور:خیبر پختونخوا کابینہ میں 15وزراء، 5 مشیروں کی تقرری زیر غور ہے ،مجوزہ کابینہ میں کئی وزراکے قلمدان کا تعین بھی ہوگیا، حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پشاور سے 4 ممبران صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،فضل الٰہی ، مینا خان آفریدی،قاسم علی شاہ کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔ مینا خان اعلیٰ تعلیم ،فضل الہی ٹرانسپورٹ، قاسم علی شاہ کو محکمہ صحت دینے کی تجویززیر غور ہے ۔ نوشہرہ سے خلیق الرحمن ،میاں عمر کے کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے ،مشتاق غنی کو وزارت محکمہ بلدیات کا قلمدان دیا جا سکتا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سوات سے محمد نعیم اور ڈاکٹر امجد کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں، کوہاٹ سے نوجوان ایم پی اے شفیع جان یا آفتاب عالم کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے،ہری پور سے اکبر ایوب، مردان سےظاہر شاہ طور ،بونیر سے ریاض خان مجوزہ کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں، ملاکنڈ سے شکیل خان،دیر سے شفیع اللہ اور لیاقت علی کابینہ کا حصہ ہونے کا امکان ہے۔