اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی انفکیشنر کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی ،ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کیلیےخطرے کی گھنٹی بجادی ۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو مجموعی طور پر ہیپاٹائٹس بی اور سی کا تقریباً دو تہائی عالمی بوجھ اٹھاتے ہیں، ہیپاٹائٹس دنیا بھر میں موت کی دوسری سب سے بڑی متعدی وجہ بن گیا ہے جس میں سالانہ 1.3 ملین اموات ہوتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رواں ماہ جاری کردہ نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ وائرل ہیپاٹائٹس سی انفیکشنز ہیں۔پاکستان میں وائرل انفکیشن کی تعداد88 لاکھ ہو گئی ہے اور ہیپا ٹائیٹس سی کے تمام نئے انفیکشنز کا 44فیصد حصہ غیر محفوظ طبی انجیکشنز سے پھیلا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس دنیا بھر میں موت کی دوسری بڑی وجہ بن رہا ہے اسی میں تپ دق بھی شامل ہے ہیپاٹائٹس کے باعث سالانہ شرح اموات کی تعداد 13لاکھ ہوچکی ہے۔