ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنا چہرہ دیکھنا ذہنی تکان کا سبب بنتا ہے، تحقیق

گیلوے: دماغی سرگرمی پر کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنا چہرہ دیکھنا ذہنی تکان کا سبب بنتا ہے۔

آئرلینڈ کی یونیورسٹی آف گیلوے کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو زوم یا ٹیمز پر منعقد ہونے والے اجلاس میں حصہ لیتے ہیں وہ جب خود کو اسکرین پر دیکھتے ہیں تو زیادہ تھکن میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ماضی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ویڈیو کانفرنس کے دوران خود کی تصویر دیکھنے سے خواتین مردوں کی نسبت زیادہ تکان میں مبتلا ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس تازہ ترین مطالعے میں انکشاف کیا گیا کہ مرد اور خواتین اپنی تصویر دیکھ کر برابر تھکان کا شکار ہوتے ہیں۔
محققین کی ٹیم نے 32 رضاکاروں (16 مرد اور 16 خواتین) پر الیکٹرواینسیفیلوگرافی (ای ای جی) کا استعمال کرتے ہوئے ایک تجربہ کیا۔ یہ تمام افراد لائیو زوم میٹنگ میں مختلف اوقات میں سیلف ویو موڈ کے ساتھ اور اس کے بغیر شریک ہوئے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ای ای جی سر پر لگائی گئی الیکٹروڈ کی مدد سے بغیر نقصان پہنچائے دماغ میں ہونے والی برقی سرگرمی کو ریکارڈ کرتی ہے اور ذہنی تکان کی شروعات کی نشان دہی کرسکتی ہے۔

مانیٹرنگ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ جس وقت شرکاء اپنی تصویر دیکھ سکتے تھے اس وقت ان کی تکان واضح طور پر زیادہ تھی۔

یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر اوئن وھیلن کا کہنا تھا کہ ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم کا استعمال لاک ڈاؤن کے دوران بڑھا۔ ان پلیٹ فارمز کو آض بھی کام اور تعلیم کی غرض بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے لیکن لوگ اکثر ویڈیو کانفرنس میٹنگز میں اپنی تکان کے متعلق بتاتے ہیں۔

تازہ ترین

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

October 17, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ