گوجرانولہ(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کسی کو ادویات کی ذخیرہ اندوزی کرنے نہیں دیں گے۔جن ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے ادویات کی ذخیرہ اندوزی کریں ان کے خلاف مقدمات درج کر کے سخت کارروائی کی جائے گی ۔۔ادویات کی شاٹج کی صورت میں نئی ادویات ساز کمپنیوں کو لائسنس جاری کریں گے ۔سانوں سے زیادہ سے زیادہ گندم خریدنے کی کوشش کریں گے۔گندم کی خریداری کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔جس طرح کسانوں کو اس مرتبہ ریلیف پیکج دیا گیا تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیا گیا۔صوبے میں جو بھی ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں ان پر کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا رہا۔