اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن نے ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالے سے آگاہی کا ایک پروگرام اسلام آباد گڈز یونین کے تعاون سے ٹرک اڈہ سبزی منڈی اسلام آباد میں منعقد کیا ۔پروگرام کا مقصدڈرائیورز کو آیڈز جیسی مہلک بیماری سے آگاہی کرنا تھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ورکرزایجوکیشن کے ڈائریکٹر رائے اکبر نے آیڈز کے خطرات سے آگاہی کیا اور بتایا کہ کس طرح صاف ستہری ذندگی اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر کے اس مہلک بیماری سے بچا جا سکتا ہے رائے اکبرنے کہا کہ ڈرائیورز ہماری معیشت کا ایک انتہائی اہم جزو ہیں ان کی صحت و سلامتی حکومت کیا۔اولین ترجیح ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گڈز یونین کے صدر قدیر تنزلی نے ورکرزایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا اور صحت کے حوالے سے مزید پروگرام کرنے کا کہاورکرز ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نقی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ سمیع نے بھی موضوع کی مناسبت سے آیڈز کے خطرات سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن وزارت بیرون ملک پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کا ایک ذیلی ادارہ ہے جسکا بنیادی مقصد ورکرز کو بہتر پیداواری صلاحیت کے لیے تربیت دینا ہے اورمزید ان کی صحت و سلامتی کے اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔