انسدادتمباکوکیلئے نگراں حکومت پرعزم ہے،مرتضی سولنگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اور پارلیمانی امور مرتضیٰ علی سولنگی نے کہاہے کہ حکومت تمباکو کے بڑھتے استعمال جیسےچیلنج سے نمٹنے اور اس کے تدارک کے لیےپرعزم ہے،ہماری حکومت کی ترجیح شہریوں کی فلاح و بہبود ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تمباکو کے استعمال جیسے مسئلےسے نمٹنے کے لیے سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (اسپارک) نےکمپین فارٹوبیکوفری کڈز(سی ٹی ایف کے) کیساتھ ایک مشترکہ تقریب کاانعقاد کیا،تقریب کامقصد ان ہیروز کوخراج تحسین پیش کرنا تھاجنہوں نے تمباکو کنٹرول کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے،ان ہیروز میںاہم سرکاری عہدیدار،ماہرین صحت اور اسٹیک ہولڈرزشامل ہیں،تقریب کی میزبانی کرنے پر سپارک اورسی ٹی ایف کے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اور پارلیمانی امور مرتضیٰ علی سولنگی نے کہاکہ حکومت تمباکو کے بڑھتے استعمال جیسےچیلنج سے نمٹنے اور اس کے تدارک کے لیے پرعزم ہے،ہماری حکومت کی ترجیح شہریوں کی فلاح و بہبود ہے،میں عہدکرتا ہوں کہ بطور وزیر اور بطورشہری میں اس مقصد کے لیے انتھک محنت اورلگن سے کام کرتا رہونگا،انہوں نے کہاکہ آج ہم ان ہیروزکوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں جو تمباکو سے پاک پاکستان کے لیےاپنا دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں پربات کرتے ہوئے کہاکہ تمباکوکااستعمال نہ صرف ہمارے شہریوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ہمارےنظام صحت اورمعیشت پر بھی بوجھ ڈالتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم تمباکوکے استعمال کی روک تھام کیلئے اپنے ہیروز کوخراچ تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، اسلئے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ایک ایسی ثقافت کو فروغ دیں جو صحت، فلاح و بہبود اور اپنی قوم کی خوشحالی کو ترجیح دیتی ہے،سی ٹی ایف کے میں ڈائریکٹرٹوبیکوکنٹرول ساؤتھ ایشیاء ریجن ڈاکٹر ماہین ملک نے پاکستان میں سی ٹی ایف کے کی شراکت دار تنظیم کے عزم پر اظہار تشکر کیا اورکہاکہ سی ٹی ایف کے تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر اور قابل عمل اقدامات اٹھائے گی ،انہوں نے کہاکہ سی ٹی ایف کے اس حوالے سے مربوط پالیسیوں کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپارک کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نےتمباکوکے استعمال سے بچوں کی صحت اوران کی فلاح و بہبود پر پڑنے والے برے اثرات جیسے اہم مسئلے کواجاگرکرتے ہوئے کہاکہ انسدادتمباکو کے حوالے سے مرتب کی گئی سفارشات پر عمل درآمد کرکے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک محفوظ اور صحت مند ماحول قائم کیاجاسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنائینگے کہ ہمارے نوجوان تمباکو سے دور رہ کر پروان چڑھیں،تقریب میں حکومتی، تعلیمی اداروں، میڈیا اور نوجوانوں سمیت دیگرایسے تمام افرادکو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے آپ کو تمباکو سے پاک پاکستان کیلئے وقف کر رکھا ہے۔

تازہ ترین

November 6, 2024

آئی سی سی آئی-ڈی ایچ اے جوائنٹ وینچرز اسلام آباد کو پرکشش علاقائی تجارتی مرکز میں تبدیل کر سکتے ہیں ، ناصر قریشی

November 6, 2024

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن چلے گئے

November 6, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی محمد آصف کو تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

November 6, 2024

16نومبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جا رھے ہیں،لاہور میں بڑا ورکر کنونشن کریں گے، سید حسن مرتضیٰ

November 6, 2024

پاکستان اور آذربائیجان کا موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام اور لچک لانے کا عزم

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ