شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

اکثر مذاق میں کہا جاتا ہے کہ شادی لوگوں کا بلڈ پریشر بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

مگر اب ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ جوڑوں میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

درحقیقت شادی شدہ جوڑوں میں سے کسی ایک میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوتی ہے تو اس کے شریک حیات میں بھی اس بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 1089، امریکا کے 3989، چین کے 6514 اور بھارت کے 22 ہزار 389 جوڑوں کے بلڈ پریشر کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

ان افراد سے بلڈ پریشر کی تاریخ معلوم کی گئی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ برطانیہ کے 47 فیصد جوڑے بلڈ پریشر کے شکار تھے۔

اسی طرح امریکا کے 38 فیصد، چین کے 21 فیصد جبکہ بھارت کے 20 فیصد جوڑوں میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔

پھر محققین نے یہ جائزہ لیا کہ اگر کسی خاتون کی شادی ایسے مرد سے ہوتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہو تو پھر کیا ہوتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اس صورت میں بیوی میں بھی اس بیماری کی تشخیص کا امکان 26 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق بیشتر افراد کو معلوم ہے کہ درمیانی عمر کے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ عام ہوتا ہے مگر ہم یہ دریافت کرکے حیران رہ گئے کہ شادی شدہ جوڑوں میں یہ مرض کتنا عام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں جوڑوں میں ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے کا جائزہ لیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے مطابق اگر آپ کے شریک حیات میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوئی تو اس بات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کہ آپ بھی اس مرض کے شکار ہو سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق ضروری ہے کہ شادی شدہ جوڑے طرز زندگی میں تبدیلیاں لائیں جیسے جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہو جائیں، تناؤ سے بچنے کی کوش کریں اور اچھی غذا کا استعمال یقینی بنائیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے۔

ہائی بلڈ پریشر کیا ہوتا ہے؟

خون کی شریانیں تنگ ہو جائیں تو خون کا بہاؤ محدود ہو جاتا ہے۔

شریانیں جتنی زیادہ تنگ ہوں گی، بہاؤ اتنا کم اور بلڈ پریشر اتنا زیادہ ہوگا۔

وقت کے ساتھ یہ دباؤ بڑھ کر مختلف طبی مسائل جیسے امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ماہرین صحت سگریٹ پر ایف ای ڈی بڑھانے کے حکومتی اقدامات کے معترف

بلڈ پریشر کا مسئلہ بہت عام ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر سے خون کی شریانیں اور اعضا بالخصوص دماغ، دل، آنکھیں اور گردوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

فشار خون کی تشخیص جلد ہونے سے اس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ