اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے)پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی نےپی ایم ڈی سی کے ارباب اختیار کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انکے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو وہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کر دینگے، جن میںپہلے مرحلے پرملک بھر کے ہسپتالوںکی او پی ڈی بند کر دی جائینگی،فارن گریجویٹس کے پیپرز لئے جائیں،پی ایم ڈی سی فارن گریجویٹس ڈاکٹرز کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے،50 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے تمام سٹوڈنٹس کو پاس کیا جائے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںوائے ڈی اے اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر فیض اچکزئی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرتنویر اللہ، کوآرڈینیٹرڈاکٹر رفاقت گجر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سی کے ارباب اختیارفرعون بنے بیٹھے ہیں،وہ نوجوان ڈاکٹرز کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں،جبکہ اسلام آبادپولیس بھی انکی آلہ کار بن کر پڑھے لکھے طبقے پر تشدد میں ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ فارن گریجویٹس کے پیپرز لئے جائیں،پی ایم ڈی سی فارن گریجویٹس ڈاکٹرز کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے،50 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے تمام سٹوڈنٹس کو پاس کیا جائے،انہوں نےپی ایم ڈی سی کے ارباب اختیار کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انکے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو وہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کر دینگے، جن میں پہلے مرحلے پرملک بھر کے ہسپتالوںکی او پی ڈی بند کر دی جائینگی۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی اپیل واپس لینے کی درخواست خارج